مائیکروسافٹ نے سکائپ سروس ختم کرنے کا اعلان کردیا

ویڈیو ایپ

نیویارک (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ نے  آن لائن وائس اور ویڈیو کال کے بانی ’ سکائپ‘ کو ختم کر نے کا اعلان کردیا۔ 

تفصیل کے مطابق  ایکس پر اسکائپ سپورٹ کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 5 مئی 2025 سے اسکائپ دستیاب نہیں ہوگا، صارفین کو اس کی خدمات کے مزید استعمال کے لیے مائیکروسافٹ کے ٹیمز پلیٹ فارم میں سائن ان کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 سکائپ نے کہا ہے کہ اس کی بندش سے مائیکروسافٹ کو اپنی مواصلاتی پیشکشوں کو آسان بنا کر اپنی مقامی ٹیمز سروس پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔یادرہے کہ 2000 کی دہائی میں  سکائپ نے کمپیوٹرز کے مابین مفت وائس کالز ، لینڈ لائن اور موبائل فون پر کالز کے لیے سستی قیمتوں کی پیش کش کرکے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے