پاکستان کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا ہے ، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم میں بطور عبوری ہیڈ کوچ فرائض انجام دے رہے تھے۔نجی ٹی وی چینل کے ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ثقلین مشتاق کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کرلی۔
یاد رہے کہ ثقلین مشتاق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔