متحدہ عرب امارات میں بھارتی خاتون کو پھانسی دیدی گئی

ویزا فیس

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یواے ای ) میں بھارتی خاتون شاہزادی خان کو  پھانسی دے دی گئی، سزائے موت کے فیصلے پر 15 فروری کو ابو ظہبی میں عمل درآمد کیا گیا جس کی تصدیق  دہلی ہائی کورٹ میں ان کے والد کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران کی گئی۔ عدالت کے جج سچن دتہ نے اس خبر کو "انتہائی افسوسناک” قرار دیا۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران ایڈیشنل سالیسٹر جنرل چیتن شرما نے بتایا کہ شاہزادی خان کو 15 فروری کو پھانسی دی جا چکی ہے اور ان کی آخری رسومات 5 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔ یہ معلومات اس وقت سامنے آئیں جب ان کے والد شبیر خان نے درخواست دائر کی تھی تاکہ انہیں اپنی بیٹی کی خیریت کے بارے میں معلوم ہو سکے۔ شاہزادی خان کو 10 فروری 2023 کو ابوظہبی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا اور 31 جولائی 2023 کو انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ وہ الوتبہ جیل میں قید تھیں۔

عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کا واحد مطالبہ یہ جاننا تھا کہ آیا ان کی بیٹی زندہ ہے یا اسے پھانسی دی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 14 فروری کو شاہزادی نے جیل سے اپنے خاندان کو کال کی تھی اور کہا تھا کہ ایک یا دو دن میں اسے پھانسی دی جائے گی اور یہ ان کی آخری کال ہوگی۔ اس کے بعد سے خاندان کو ان کی خیریت کی کوئی خبر نہیں ملی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ شاہزادی 2021 میں قانونی ویزا حاصل کر کے ابوظہبی گئی تھیں۔ اگست 2022 میں ان کے آجر کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کی دیکھ بھال کے لیے شاہزادی کو رکھا گیا تھا۔ 7 دسمبر 2022 کو نومولود بچے کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، جس کے بعد اسی شام اس کا انتقال ہو گیا۔ لیکن والدین کی طرف سے شاہزادی کو اس کی موت کا ذمے دار قرار دیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے