بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملہ کی ناکام کوشش، جوابی کارروائی میں 6 دہشتگرد ہلاک ، دھماکے سے قریبی مسجد کو نقصان

بنوں (ویب ڈیسک )بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کے حملہ کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی جبکہجوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئےتاہم دہشتگردوں کے خودکش حملوں کی وجہ سے قریبی مسجد کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز نے افطار کے فوری بعددہشتگردوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں اور مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سکیورٹی عملے نے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے قریبی گھر کی چھت منہدم ہوگئی ۔