بھاگیا شری نے کیریئر کے عروج پر انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی

اداکارہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ بھاگیاشری نے پنی پہلی فلم’ میں نے پیار کیا‘ اور دوسری فلم میں سلمان خان جیسے اداکارکے مدمقابل کاسٹ ہونے کے بعدانڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔


اداکاری چھوڑنے کے حوالے سے حال ہی میں جب ان سے پوچھا گیا تو انکا کہنا تھا کہ میں کافی کم عمر تھی لہذا شادی اور اداکاری کو اکٹھے مینیج کرنا مشکل ہوتا تھا۔ اپنے کیریئر کے عروج کے دوران بھاگیاشری سب کچھ چھوڑ کر اپنے خوابوں کے شہزادے ہمالیہ ڈیسانی کے ساتھ خوش و خرم ازدواجی زندگی گزارنے چلی گئی تھیں۔


حال ہی میں ایک بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ کیریئر کے عروج پر انڈسٹری چھوڑنا اس بات کا عکاس ہے کہ پیشہ ورانہ زندگی کو بچوں کی پیدائش کے ساتھ متوازن کرنا ایک ایسی جنگ تھی جو بہت سی ورکنگ وومن لڑتی ہیں۔ تاہم، وہ اس وقت دونوں ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے حوالے سے کافی کم عمر تھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے