حبا بخاری نے بیٹی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتا دی

حبا

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ حبا بخاری نےاپنی بیٹی آیا نور کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔


نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمشن میں گفتگو کرتے ہوئے حبا بخاری نے بتایا کہ ہم نے آیا نور کا نام بہت تحقیق کے بعد رکھا، اس کا مطلب چاندنی ہے، جو ایک بہت خوبصورت نام ہے، وہ ابھی بہت چھوٹی ہے، اس لیے میں اسے سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتی، بہت سے مداح ہماری خوشیوں میں شریک ہیں اور ہماری بیٹی کو دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن ہم مناسب وقت پر ہی اس کا تعارف کرائیں گے۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ جب ہم باہر جاتے ہیں تو لوگ ہماری بیٹی کی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں اور جب ہم انہیں منع کرتے ہیں تو بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بدتمیزی کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم اپنی بیٹی کی پرائیویسی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے