چیمپئنز ٹرافی 2025، فائنل کونسی ٹیم جیتے گی ؟پیشگوئیاں سامنے آ گئیں

چیمپئن ٹرافی

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آج دوسرا سیمی فائنل شیڈول ہے جس کے بعد فائنل کیلئے الٹی گنتی شروع ہوجائے گی، اب اس سلسلے میں پیشنگوئیاں بھی سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ فائنل بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چیمپئنز ٹرافی بھارتی ٹیم گھر لے کر جائے گی۔


تابش ہاشمی نے آسٹریلیا کا انتخاب کیا اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فاسٹ بالر محمد عامر نے نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی اٹھائے گی۔


واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا سیمی فائنل آج آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہو رہا ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کل کھیلا جائے گا اور فائنل اتوار کو ہو گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے