ماہرہ شرما نے محمد سراج کے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اداکارہ

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ اور بگ باس 13 کی سابقہ امیدوار ماہرہ شرما نے کرکٹر محمد سراج سے تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔


تفصیل کے مطابق اداکارہ نے محمد سراج سے تعلقات بارے زیرگردش تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ایک انٹرویو میں ماہرہ شرما نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دیا اور واضح الفاظ میں کہا کہ میں کسی کو ڈیٹ نہیں کر رہی۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ ماہرہ شرما اور محمد سراج ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور اسے خفیہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے