سٹار شپ آزمائشی پرواز کے دوران ایک بار پھر دھماکے سے تباہ

سٹارشپ

ٹیکساس (ویب ڈیسک) سپیس ایکس کا انسانوں کو چاند اور مریخ لے جانے کے لیے تیار کیے جانے والا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ رواں برس مسلسل دوسری بار آزمائشی پرواز کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹوں بعد اسٹار شپ خلا میں دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے فلوریڈا کے کچھ حصوں میں فضائی ٹریفک کو روک دیا۔یہ سپیس ایکس کی جانب سے سٹار شپ کی 8 ویں آزمائش تھی۔

اس سے قبل جنوری میں اسٹار شپ کی 7 ویں پرواز بھی ناکام ثابت ہوئی تھی اور مسلسل ناکامیاں ایلون مسک کی کمپنی کے لیے بڑا دھچکا ہے جو رواں برس خلائی پروگرام کو تیز کرنا چاہتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے