دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا متحد ہیں، شریف اللہ کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے اظہار تشکر

امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ہمارا اتحادی ہے اور یہ دونوں ممالک کا مشترکا مفاد بھی ہے۔


تفصیل کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی گروس نے میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ شریف اللہ کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے۔


ترجمان کا کہنا تھا کہ شریف اللہ کی گرفتاری اس بات کا مظہر ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکا متحد ہیں اور باہمی تعلقات بھی اہم ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے