شوبز چھوڑنے کی افواہوں کے بعد نیلم منیر کی وضاحت آگئی

پاکستانی اداکارہ

کراچی (ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنا پہناوا مکمل طور پر تبدیل کرلیا جس کی وجہ سے ان کے مذہب کی طرف بڑھتے رجحان اور شوبز چھوڑنے کے بارے میں باتیں کررہے ہیںلیکن شوبز چھوڑنے سے متعلق نیلم منیر نے خود ہی لب کشائی کردی۔


اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے حوالے سے بے شمار افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ میں خود انکی تصحیح کردوں تاکہ جتنی بھی غلط فہمی پھیلی ہوئی ہے وہ ختم ہوجائے۔انہوں نے لکھا کہ جی ہاں میں نے شادی کرلی ہے، لیکن میں نے شوبز انڈسٹری کو نہیں چھوڑا ہے، اداکاری کرنا میرا شوق ہے اور کوئی اپنے شوق کو کیسے چھوڑ سکتا ہے، اللہ آپ سب کو خوش رکھے۔


ایک صارف نے نیلم منیر کے اس موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپکا اپنے شوق کو فالو کرنا ضروری نہیں بلکہ نفس پر قابو رکھنا فرض ہے، یہ پڑھ لیں کہ کیا حلال ہے اور کیا حرام، آپ نے بہت بے تکی بات کہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے