معروف امریکی اداکارہ پامیلا باک نے خودکشی کر لی

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی اداکارہ پامیلا باک نے 62 سال کی عمر میں خودکشی کر لی، انہوں نے لاس اینجلس میں اپنے گھر میں اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
تفصیل کے مطابق اداکارہ کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ 2025 کو خوش آمدید کہنے کے حوالے سے تھی تاہم ابتدائی طور پر موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پامیلا باک کی شادی 1989 میں ہوئی تھی اور 2006 میں ان کی طلاق ہو گئی تھی اداکارہ کے 2 بچے بھی ہیں۔