انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کا سہرا اپنے سر سجا لیا، نیوزی لینڈ کو شکست

چیمپئن ٹرافی

دبئی (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی اپنے نام کرلی، نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے  تیسری بار اعزاز اپنے نام کیا۔ 

تفصیل کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔

 بھارت نے مطلوبہ ہدف 49 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔کے ایل راہول 34 اور رویندرا جڈیجا 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر اور بریسویل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے