اپنے والد کے قاتل ہمسائے کی فائرنگ، سینیٹرمشتاق احمد کے بڑے بھائی جاں بحق، آبائی گائوں میں تدفین

صوابی(ویب ڈیسک) سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد،اپنے باپ کے قاتل ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ نماز جنازہ کے بعد آبائی علاقے میں تدفین کردی گئی ۔
تفصیل کے مطابق ملزم نے پہلے والد کا قتل کیا، مقتول شکیل خان بیچ بچا ئوکیلئے گئے تھے، اسی دوران فائرنگ کا نشانہ بن گئے،قتل کا مقدمہ صوابی کے تھانہ کالو خان میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شکیل احمد کو گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کیا گیا، ملزم کامران نے پہلے اپنے والد کو قتل کیا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مقدمے میں نامزد ملزم کامران تاحال فرار ہے۔
ادھرمشتاق احمد نے اپنے بھائی کی نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، رہنما تحریک انصاف اسد قیصر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر مشتاق احمد نے مطالبہ کیا کہ میرے بھائی کے قاتل کو فی الفور گرفتار کیا جائے گا۔