کوما کا مریض قرار دیا گیا شخص آئی سی یو سے فرار، سار ی کہانی سامنے آگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شمال مغربی علاقے رتلام میں ایک معمولی زخم کے علاج کیلئے جانے والے مریض کو ہسپتال کے عملے نے کوما کا مریض قرار دے کر اسے آئی سی یو منتقل کردیاتاکہ مریض کے اہلخانہ سے بھاری رقم وصول کی جاسکے۔


بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو جب اس بات کا علم ہوا کہ ہسپتال حکام اس کے ساتھ فراڈ کر رہے ہیں تو اس آئی سی یو وارڈ سے بھاگنے کی ٹھان لی اور بالآخرباہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔


مذکورہ شخص کا دعوی ہے کہ ہسپتال کی جانب سے اس کے اہلخانہ سے اس کے علاج کیلئے ایک لاکھ بھارتی روپے مانگے جا رہے تھے۔دین دیال نگر میں رہنے والے بنٹی کو جھگڑے کے دوران چوٹ لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
بنٹی کے اہلخانہ سے ہسپتال حکام نے کہا کہ اسے ریڑھ کی ہڈی میں شدید چوٹ آئی ہے اور وہ کوما میں ہے، اسے فوری اور مہنگے علاج کی ضرورت ہے،اہلخانہ نے اس کی جان بچانے کیلے فوری طور پر دوستوں اور خاندان والوں سے قرض لے کر بڑی رقم اکٹھی کرنا شروع کی ۔


ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دکھایا گیا کہ بنٹی نناما جسے کہا گیا تھا کہ وہ کوما میں ہے، وہ بغیر کسی بیماری کے علامات کے آئی سی یو وارڈ سے باہر نکل آیا اور احتجاج شروع کردیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے