شاداب خان کی ٹیم میں واپسی، شاہد آفریدی نے سوال اٹھا دیا

shahid afridi

کراچی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹیم میں شاداب خان کی واپسی پر سوال اٹھادیا اور کہا کہ لڑکے ٹیم میں کیسے واپس آتے ہیں یہ کسی کو معلوم نہیں، شاداب خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کونسی پرفارمنس دی ہے؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرٹ کے اوپر جب فیصلے نہیں ہوں گے تو چیزیں ایسی چلیں گی، آج جو لڑکے ٹی20 سے باہر ہیں، وہ کل واپس آجائیں گے۔

 چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اُن کا کہنا تھاکہ ہم سارا وقت تیاری کرتے ہیں اور آخر میں سرجری کرتے ہیں، ہماری کرکٹ کافی عرصے سے آئی سی یو میں ہے۔ جیسے ہی نیا چیئرمین آتا ہے وہ سب تبدیل کر دیتا ہے،ہم بہت تیزی سے کپتان تبدیل کرتے ہیں، کپتان اور کوچز کو وقت دیں ان پر تلوار نہ لٹکائیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ سلمان آغا ون ڈے کا اچھا پلیئر ہے لیکن  ٹی ٹوئنٹی میں اس کا اسٹرائیک ریٹ کم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے