فیصل آباد میں قبرستان سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد

فیصل آباد (ویب ڈیسک) علاقے سمندری کے قبرستان سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس کو شبہ ہے کہ مرد نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ سمندری کے علاقےفتح ریحان کے قبرستان میں پیش آیا جہاں ایک مرد اور ایک عورت جن کی شناخت تجمل اور روبینہ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کی موت سروں میں گولیاں لگنے سے ہوئی۔
ریسکیوٹیموں نے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔