بھارتی سیاستدان نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی

اولاد

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی لوک سبھا کے رکن نے خواتین کو تیسرے بچے کی پیدائش پر پیسوں اور گائے کی آفر کر دی،یادرہے کہ اس سے قبل آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ نے جنوبی بھارت میں گرتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رکن و ممبر لوک سبھا کالیستی اپالا نائیڈو نے ہفتہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں اعلان کیا کہ جو خواتین تیسرے بچے کو جنم دیں گی انہیں 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری اولاد بیٹا ہونے پر ایک گائے بھی انعام میں دی جائے گی، یہ نقد رقم وہ اپنی تنخواہ سے دیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما اور کارکنان اس پیشکش کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے