جعفرایکسپریس حملہ، بازیاب مسافر کا بیان سامنے آگیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کم از کم 155 مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے بحفاظت بازیاب کرالیا جن میں سے ایک مسافر کا بیان سامنے آگیا۔
بازیاب ہونے والے مسافر کاکہناتھاکہ اچانک فائرنگ ہوئی لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوجی اور ایف سی ہمت کرکے ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔
یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔