گاڑی چوری اور لاکھوں کی ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنیوالا شخص خود ہی پکڑا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت میں پولیس نے گاڑی چوری اور50 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عنصر نے ایڈن ٹاور کے قریب 15 کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ 5 ڈکیت آئے اور 50 لاکھ روپے اور لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔
چھان بین کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کا بینک کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس کے باعث بینک گاڑی لیے گیا تھا، بعدازاں ملزم کیخلاف ہی جھوٹی کال کرنے پر مقدمہ درج کر کے انوسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ذاتی عناد کے لیے جھوٹی 15 کالز پر سخت کارروائی کی جائے گی۔