بھارتی نجومی نے شاہ رخ اور سلمان خان کی ایک ساتھ موت کی پیشگوئی کردی

سلمان خان، شاہ رخ

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی نجومی سشینل کمار سنگھ نے  بالی ووڈ کے دو میگا  سٹارز، شاہ رخ خان اور سلمان خان کی موت  سے متعلق  خطرناک پیشنگوئی کردی جس نے  ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا دیا۔

حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں سشیل کمار سنگھ  نے کہا کہ دونوں سٹارز کا وقت ابھی ٹھیک چل رہا ہے، لیکن 2025 میں سلمان خان کی صحت خراب ہو سکتی ہے، اور دونوں 67 سال کی عمر میں اس دنیا کو چھوڑ جائیں گے۔

سشیل کمار نے دعوی کیا کہ سلمان خان کی کنڈلی میں ایک ایسی بیماری کا ذکر ہے جو تشخیص کے بعد ان کی صحت کو متاثر کرے گی اور یہ بیماری بالکل قابل علاج نہیں ہوگی، سلمان خان کا مستقبل بہت تاریک دکھائی دیتا ہے۔

 اگرچہ ایک نجومی کا ذاتی رائے ہے، لیکن صارفین نے نجومی کی پیشگوئی کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور اس پر سخت تنقید کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے