خوبرو دوشیزہ نے شادی کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک)فیصل آباد میں خوبرو دوشیزہ نے شادی کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہری کو لوٹ لیا جس کے خلا ف متاثرہ شخص پولیس کے پاس پہنچ گیا۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ساڑھے بارہ لاکھ کی نقدی وزیورات سمیٹنے کے بعد دوشیزہ نے شادی سے انکار کردیا، طارق نے بتایا کہ شادیاں کروانے والے نے ” ث ب ” کا رشتہ کروانے کیلئے رابطہ کیا اور دوشیزہ نے اپنے دیگر ساتھیوں سے ملکر اس سے گاہے بگاہے 3لاکھ کی رقم اور 4تولے طلائی زیورات حاصل کئے۔
بعدازاں شادی کا کہا تو لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے کرایہ کاگھر چھوڑ کر فرار ہو گئے، یہ ایک گروہ جو کہ سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنسا کر رقوم اور قیمتی سامان ہتھیا لیتی ہے، مقدمہ درج کرکے مجھے میری نقدی و زیورات واپس دلائے جائیں۔