سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاﺅنٹس ضبط ، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

ڈھاکہ(ویب ڈیسک )بنگلہ دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی خاندانی جائیدادیں اور بینکس اکاﺅنٹس ضبط کرنے کر حکم دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے حسینہ واجد دھانمنڈی علاقے میں واقع گھر، جسے سوداسدھن کہا جاتا ہے کو خاندان کے افراد کی ملکیتی دیگر جائیدادیں سمیت ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایک عدالتی اہلکار نے بتایا کہ عدالت نے ان کے خاندان سے تعلق رکھنے والے 124 بینک اکاﺅنٹس کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر اسپیشل جج ذاکر حسین غالب نے انسداد بدعنوانی کمیشن(اے سی سی) کی درخواست کے بعد یہ حکم جاری کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ شیخ حسینہ کی جائیداد کے ساتھ ساتھ ان کے بیٹے سجیب وازید جوئی، بیٹی صائمہ وازد پتل، بہن شیخ ریحانہ اور ان کی بھانجیوں ٹیولپ صدیق اور رضوان مجیب صدیق کی دیگر جائیدادیں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔