سوزوکی  نے ” ویگن آر” کے تمام ویرینٹس کی بکنگ مستقل طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا

ویگن آر

لاہور( ویب ڈیسک) پاک سوزوکی نے پاکستانی مارکیٹ میں جلدی سے جگہ بنانے میں کامیاب ہونیوالی ہیچ بیک گاڑی ویگن آر کی بکنگ مستقل طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق  سوزوکی نے چند ماہ قبل گاڑی کے سرفہرست ویرینٹ کی بکنگ بند کر دی گئی تھی جس کے بعد یہ افواہیں زیر گردش کر رہی تھیں کہ دیگر ویرینٹس کی بکنگ بھی ختم کر دی جائے گی، اب  پاک سوزوکی نے اپنے ڈیلرز کو جاری کردہ آفیشل پیغام میں تصدیق کی کہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے سوزوکی ویگن آر کے تمام ویرینٹس کی بکنگ مستقل طور پر معطل کر دی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ فیصلہ 11مارچ 2025سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ ہیچ بیک ویگن آر کو پاکستان میں 2014میں تین ویرئنٹز میں متعارف کرایا گیا تھا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے