طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا سرکاری ٹیچر گرفتار کرلیا گیا

مانسہرہ(ویب ڈیسک ) ایک سرکاری سکول کے ٹیچر کو طلبا کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ لساں نواب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طفیل کے خلاف مقدمہ متاثرہ لڑکی کے بھائی ولید خورشید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم نے متاثرہ لڑکی کے بھائی کو میسینجر پر کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز بھیجیں، جس کے بعد معاملہ منظر عام پر آیا۔ متاثرہ لڑکی نے تصدیق کی کہ یہ ویڈیوز اسی کی ہیں، جب کہ دیگر بچیوں کو بھی بلیک میل کیا جاتا رہا۔ ملزم پہلے ہائی سکول جندور میں تعینات تھا اور تبادلے کے بعد ہائی سکول پڑھنہ منتقل ہو گیا تھا۔