ٹانک  میں پاک فوج کے قلعہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک، خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا

پاک فوج

ٹانک(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے جنڈولہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد حملہ ناکام بناتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

مقامی میڈیا نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے  بتایا کہ  جنڈولہ میں پاک فوج کے قلعہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام دیا گیا، پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔یکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو قلعہ کے قریب اڑا دیا، حملہ بنوں طرز پر تھا۔

بعدازاں   فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے 10 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا، دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے