پنجاب حکومت کے اجلاس کی نوازشریف کی صدارت ، درخواست پر فیصلہ آگیا

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی پنجاب حکومت کے اجلاس میں صدرات کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا اور عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی ۔
تفصیل کے مطابق جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی لیکندرخواست گزار کا وکیل اور درخواست گزار عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی ۔
یادرہے کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ممبر قومی اسمبلی کو پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت کرنے کا حق حاصل نہیں ،نواز شریف نے پنجاب حکومت کے اجلاس کی صدارت غیر قانونی طور پر کی ہے ۔