انڈونیشیا میں قیدی جیل توڑ کر فرار، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

جکارتہ (ویب ڈیسک ) انڈونیشیا میں 53 قیدی جیل توڑ کر فرار ہوگئے جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اور 21 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا جبکہ 32 تاحال مفرور ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی ممکنہ وجہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی بتائی جارہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیل میں 100 قیدیوں کی گنجائش ہے تام مقامی کے مطابق اس وقت وہاں 368 مجرم قید تھے۔
آچے ٹینگگارا کے پولیس سربراہ ڈونی سمرسونو نے میڈیا سے گفتوگ میں کہا کہ ہم ابھی تک قیدیوں کی تلاش کر رہے ہیں جو فرار ہوچکے ہیں۔ ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ فوری گرفتاری دے دیں ورنہ انھیں مزید سزا مل سکتی ہے۔