بھاگیاشری زخمی ہوگئیں

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئیں جس کے بعد انہیں ماتھے پر 13 ٹانگے لگوانے پڑگئے۔
تفصیل کے مطابق حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایک معمولی سرجری کی گئی۔ اداکارہ کے ماتھے پر کٹ اتنا گہرا تھا کہ 13 ٹانکے لگانے پڑے۔
سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بھاگیہ شری کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی جارہی ہیں۔