امریکہ نے جنوبی افریقہ کا سفیر ملک بدر کردیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکہ نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ملک بدر کردیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صدر ٹرمپ، ایلون مسک اور نائب صدر وینس پر تنقید اور نفرت کا اظہار کرنے پر امریکہ میں جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کو ملک بدر کیا۔اس حوالے سے روبیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ امریکہ میں اب جنوبی افریقہ کے سفیر کا خیرمقدم نہیں کیا جائے گا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ابراہیم رسول پر نسلی کشیدگی کو ہوا دینے اور امریکا مخالف خیالات رکھنے کا الزام عائد کیا، خاص طور پر امریکہ کے صدر کے خلاف نفرت کا اظہار کیا۔ٹرمپ نے تنقیدی کوریج کرنیوالے امریکی میڈیا کے اداروں کو بدعنوان قرار دے دیاان کا کہنا تھا کہ ہم افریقا کے سفیر کے ساتھ مزی ڈیل نہیں کرنا چاہتے، اس لیے ان کا مزید خیرمقدم نہیں کریں گے۔