2021میں پاکستان سے شکست پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملیں،  ورون چکرا ورتھی نے ایک عرصہ بعد انکشاف کردیا

بھارتی کرکٹر

 ممبئی (ویب ڈیسک )بھارتی ٹیم کے سپنر ورون چکرا ورتھی نے انکشاف کیا ہے کہ 2021 میں پاکستان سے ملی ذلت آمیز 10 وکٹوں سے شکست کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

ایک عرصہ بعد  ورون چکرا ورتھی نے 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان سے ہوئی شکست پر لب کشائی کرتے ہوئے بتایا کہ وہ میرا ڈیبیو میگا ایونٹ تھا، جہاں ہمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اس شکست نے مجھے ڈپریشن میں ڈال دیا تھا۔

ورون چکرا ورتھی نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں بڑی امیدوں کیساتھ گیا تھا لیکن اس ہار نے مجھے شدید دھچکا پہنچایا تھا، 2021 ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے بعد مجھے دھمکی آمیز کال موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے بھارت آنے سے منع کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، جب میں ائیرپورٹ سے واپس آرہا تھا تو کچھ لوگ اپنی بائیک پر میرا پیچھا کرتے رہے۔ اسی طرح کئی دنوں تک نامعلوم افراد میرے گھر کے قریب آتے تھے اور مجھے تلاش کرتے تھے بعض اوقات مجھے چھپنا پڑا تھا۔  
 
 
 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے