امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، چھتیں اڑ گئیں ، 33 افراد ہلاک

واشنگٹن (ویب ڈیسک) وسطی امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی  جس سےکئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، مختلف حادثات میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیل کے مطابق طوفانی بگولوں سے ریاست میزوری میں 11 ، کنساس اور ریاست ٹیکساس میں 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ  کنساس میں ہائی وے پر آندھی کے باعث 50 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق   متاثرہ علاقوں میں 2 لاکھ 36 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ درخت اور بجلی کی لائنیں گرنے کے ساتھ ساتھ رہائشی اور تجارتی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ، کچھ علاقے طوفان ، آندھی اور ژالہ باری سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میسوری کی وین کانٹی میں 6، اوزارک کانٹی میں 3 اور بٹلر اور جیفرسن کانٹی میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، میسوری ہائی وے پٹرول نے تفصیلات بتائے بغیر ایکس پر بتایا کہ طوفان میں 7 دیگر افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے