جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ کردیا گیا

جنوبی وزیرستان فوج

پشاور (ویب  ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ کردیا گیا اور اس سلسلے میں ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کرفیو کا نوٹیفکیشنز جاری کردیے گئے

۔نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہیگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احمد وام سیکوٹکئی تک روڈ بند رہیگا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہیگی۔

نوٹیفکیشن میں مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے