ہانیہ عامر کو ہولی تہوار پر بندیا لگا کر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا

ہولی

لاہور  (ویب ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامرکو ہندوئوں کے ہولی تہوار پر” بندیا”  لگا کر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا۔

بندیا لگائے تصویر شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر نے  لکھا کہ ایک عقل مند آدمی نے ایک بار کہا تھا کہ کوئی برائی سنو، نہ کوئی برائی دیکھو، اس لیے میں برا نہیں بولتی، ہولی کا جشن منانے والوں کو مبارک ہو۔

تصاویر میں ہانیہ عامر کے ساتھ دو اور خواتین بھی ساتھ ہیں اور ان کے ماتھے پر بھی بندیا لگی ہوئی ہے تاہم ہانیہ عامر کا انداز مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ایک صارف نے کمنٹ میں پوچھا کہ آخری بار نماز کب پڑھی تھی؟

ایک اور صارف نے بندیا لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ ہندوئوں کے کلچر میں گھسنے کی کیا ضرورت ہے۔صارفین نے کمنٹس میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ اب ہانیہ عامر کی پوسٹیں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں اس لیے ان فالو کردینا زیادہ بہتر ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے