بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید تین افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

 بنوں(ویب ڈیسک)بنوں کینٹ حملے میں ہلاک مزید تین افغان دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، دو کی شناخت پہلے ہی ہوچکی ہے ۔واضح ر ہے کہ بنوں کینٹ کی دیوار کے قریب 4 مارچ کو 2 خودکش حملے ہوئے تھے، بروقت اور مثر کارروائی کے نتیجے میں تمام 16 حملہ آور ہلاک ہوگئے تھے۔

مقامی میڈیا نے تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ  ہلاک دہشتگردوں کا تعلق افغانستان کے مختلف اضلاع سے ہے، ایک حملہ آور کی شناخت عبدالرزاق حجران المعروف اظہر کے نام سے ہوئی، عبدالرزاق افغانستان کے صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں کالاگو بازار کا رہائشی تھا۔حملے میں افغان دہشت گرد انصاراللہ المعروف طیب بھی مارا گیا، خودکش حملہ آور انصاراللہ کا تعلق افغانستان کے علاقے میدان سحر وردگ سے تھا، حملے میں ملوث پانچواں دہشتگرد عتیق اللہ بھی افغان شہری ہے۔

ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد عتیق اللہ صافی کابل پل چرخی کا رہائشی تھا، سیکیورٹی ادارے بنوں کینٹ حملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے