چوکوں میں ڈیوٹی  پر موجود وارڈنز  کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قراردیدیا گیا

ہیلمٹ

لاہور( ویب ڈیسک) ٹریفک وارڈنز کی حفاظت کے پیش نظر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او ) نے نیا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق  چوک چوراہوں پر ڈیوٹی انجام دینے والے وارڈنز پرہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا گیا۔

تفصیل کے مطابق چیف ٹریفک آفیسراطہر وحید کے حکم پروارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا، ٹریفک وارڈنز کو بذریعہ وائرلیس میسج آگاہ کیا گیا، گرمی ہو یا سردی چوک میں کھڑے وارڈنز ہیلمٹ لازمی پہنیں گے۔

حادثات میں متعدد وارڈنز کے زخمی ہونے پر ہیلمٹ پہننے کا فیصلہ کیا گیا، ڈویژنل افسران کو اپنے اپنے علاقے میں سٹینڈنگ ڈیوٹی چیک کرنے کا حکم دیا گیا۔
 
 
 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے