غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، 44 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم میں مزید شدت آگئی۔
فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں غزہ کے علاقے خان یونس میں حماس کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجی خان یونس میں سرنگیں اور دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ حملہ غزہ میں اسرائیلی فوج پر مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ آج صبح غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری سے 44 شہری شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ شہر اور شمالی غزہ میں 27، خان یونس میں 14 جبکہ وسطی غزہ میں 3 افراد شہید ہوئے۔