ڈینگی سے بچاؤ کی اہم تدابیر اور حکومتی اقدامات

اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور وزارتِ صحت کی ویكٹر کنٹرول ٹیموں نے ہائی رسک علاقوں اور شہر بھر میں خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد ڈینگی کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنا اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

خصوصی ڈینگی سویپ مہم کے تحت ہیلتھ ٹیمیں گھر گھر جا کر نگرانی، لاروا کی تلاش و تلفی، سپرے اور فوگنگ کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ پانی کے ذخائر اور کھلے برتنوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے، جبکہ کمیونٹی سطح پر آگاہی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کے تحت مریضوں کی ٹریسنگ اور فوری علاج کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈینگی کنٹرول سپیشل آپریشنز کے لیے انتظامیہ نے کوششیں مزید تیز کر دی ہیں تاکہ وبا کے خطرے کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اس حوالے سے، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، جن میں بھاری جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج بھی شامل ہے۔

محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ان تدابیر میں پانی والے برتن، ٹینک، گملے، کولر اور فریج کی ٹرے کو روزانہ صاف کرنا، مکمل آستین کے کپڑے پہننا، مچھر مار اسپرے اور لوشن کا استعمال، سوتے وقت مچھر دانی استعمال کرنا اور کھڑکیوں و دروازوں پر جالی لگوانا شامل ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاؤ ہر فرد کی ذمہ داری ہے، اس لیے شہری احتیاط کریں اور خود کو اور دوسروں کو محفوظ بنائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے