مرتضیٰ وہاب کراچی کے میئر ہیں پیپلز پارٹی کے ترجمان نہیں، ترجمان ایم کیو ایم

فائل فوٹو

مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ترجمان متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کے میئر ہیں پیپلز پارٹی کے ترجمان نہیں۔

ایک بیان میں ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کی حالت زار پر رحم کھائیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کوٹا سسٹم نافذ کر کے میرٹ کا قتل کرنا، سندھ میں لسانی تعصب کی بنیاد رکھنا ذوالفقار بھٹو کا کارنامہ ہے، پیپلز پارٹی میرٹ پر نوکریاں نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جعلی ڈومیسائل پر شہری سندھ کے نوجوانوں کا حق بیچ دیتی ہے، کئی دہائیوں سے سندھ پر پیپلز پارٹی قابض ہے، آج سندھ میں نہ بجلی، پانی، گیس ہے اور نہ ہی تعلیم۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زبرستی کے میئر کراچی آئندہ سوچ سمجھ کر بیان دیں، جس زبان میں بات کی جائے گی اسی زبان میں جواب آئے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے