زمبابوین لڑکی کی عاطف اسلم کا گانا گاتے ویڈیو وائرل، مداح حیران

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا گانا ایک زمبابوین لڑکی کو گاتے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار عامر ہاشمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں وہ لندن میں  ایک سیاہ فام لڑکی کے ساتھ عاطف اسلم کا مشہور گانا ’تیرے سنگ یارا‘ گاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

عامر ہاشمی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سیاہ فام لڑکی کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ زمبابوے سے تعلق رکھتی ہیں لیکن انہوں نے عاطف اسلم کا گانا بہت ہی زبردست انداز میں گنگنایا۔

اُنہوں نے ویڈیو کے دوسرے حصّے کے کیپشن میں زمبابوین لڑکی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اُنہوں نے لندن میں عاطف اسلم کا گانا گایا اور گانے کے ہر لفظ کو خوبصورتی سے ادا کیا۔

عامر ہاشمی نے کیپشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ خوبصورتی کا کوئی رنگ نہیں ہوتا، ان کی آواز اور روح ہر چیز سے زیادہ روشن ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اردو زبان میں اتنے زبردست انداز میں گانا گانے پر زمبابوین لڑکی کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے