سموگ کی بگڑتی صورتحال، چند روز کے اندر ہی مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں شروع
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت اور گردونواح میں سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد نمی کا امکان ہے، نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا جس کی تصدیق سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور نے بھی کی ہے ۔
ذرائع کابتانا ہے کہ آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے تاہم مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے۔
دوسری طر ف بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے شہریوں کیلئے سانس لینا مشکل ہوچکا ہے اور ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا، بزرگوں اور بچوں کیلئے سانس لینا دشوار ہے تو نوجوان بھی آنکھوں کے مسائل کے ساتھ ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔