موسم سرما کی پہلی بارش،سردی میں اضافہ ہوگیا
پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے اور پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبے کے کئی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی،باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔ سوات کے بالائی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی،اشو، مٹلتان، کالام، گبرال کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی،شہر کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ اور خوازہ خیلہ میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش اور برف باری جاری رہنے کاامکان ہے۔
ادھر پنجاب میں سموگ کی صورتحال جوں کی توں ہے ، صوبائی حکومت نے سموگ سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی میں مصنوعی بارش برسانے کی تیاری کرلی ہے جو آج یا کل کی جاسکتی ہے ، مجموعی طورپر پنجاب میں آئندہ ایک یا دودن میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔