کراچی ایئرپورٹ کے قریب ناکے سے بھاگنے والا جیپ سوار اگلے پوائنٹ پر پکڑاگیا،اسلحہ برآمد

جیپ سوار

کراچی (ویب ڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پولیس ناکے پر نہ رکنے والے جیپ سوار کو اگلے چیکنگ پوائنٹ پر پکڑ لیا گیا جس کے پاس سے تلاشی کے دوران غیر قانونی پستول برآمد کر لیا گیا۔


پولیس کے مطابق امپورٹڈ مہنگی بی کے 4595 میں سوار ایک شہری کو شاہراہ فیصل پر کراچی ایئرپورٹ کے اسٹار گیٹ کے قریب ٹریفک پولیس نے چیکنگ کے لیے روکا تو جیپ سوار نے رکنے کی بجائے گاڑی بھگا لی۔ پولیس اہلکاروں نے تعاقب کرکے مادام ٹریفک سگنل کے قریب ایئرپورٹ پولیس کی مدد سے روکاگیا توتلاشی کے دوران جیپ سے غیر قانونی نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا۔


ایس ایچ او ایئرپورٹ نے بتایا کہ ملزم عبدالہادی کو گرفتار کر لیا گیا جس کیخلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے