سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالاارشد ’چائے والا‘ نے ایک کروڑ روپے کی بزنس ڈیل کرلی

Arshad chai wala

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سے شہرت پانیوالاارشد ’چائے والا‘ نے پروگرام شارک ٹینک پاکستان کے ذریعے ایک کروڑ روپے کی بزنس ڈیل کرلی۔


ذرائع کے مطابق ارشد نے اپنی چائے کی برانڈ پیش کر کے ایک کروڑ روپے کا معاہدہ حاصل کیا ہے، چند سال پہلے ایک وائرل تصویر کی بدولت شہرت پانے والے ارشد نے چائے فروش سے کاروباری شخصیت تک کا طویل سفر طے کیا ہے اس ہی دوران وہ ماڈلنگ بھی کرتے رہے۔


شارک ٹینک پاکستان میں ارشد خان نے اپنی برانڈ کو متعارف کروانے کے بعد ججز کو متاثر کیا اور ججز کی جانب سے ان کے کاروباری وژن کو سراہا گیا۔ یہ معاہدہ ان کے کاروباری سفر میں ایک بڑا قدم ہے، جس سے ان کی کاروباری صلاحیتوں اور جدوجہد کی عکاسی ہوتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے