پی آئی اے مسافروں کا سامان سعودی عرب چھوڑ کر پاکستان پہنچ آئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی آئی پرواز درجنوں مسافروں کا سامان جدہ ائیرپورٹ پر چھوڑ آئی جس کے بعد مسافر کراچی ائیرپورٹ پر سامان کے حصول کے لیے سرگرداں دکھائی دیے۔


مسافروں نے بتایاکہ کراچی لینڈنگ کے بعدسامان سعودی عرب میں رہ جانے کے حوالے سے بتایا گیا، جن مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا ہے ان میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی ہے، جدہ ائیرپورٹ سے بھی پرواز نے اپنے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے پاکستان کے لیے اڑان بھری۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے 40 کے لگ بھگ مسافروں کا سامان جدہ چھوڑنا پڑاجو کسی دوسری پرواز کے ذریعے کراچی پہنچادیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے