پی ٹی آئی کا ایک اور رہنما اپنے عہدے سے مستعفی ہوگیا

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ہاتھ سے لکھا استعفیٰ ضلعی صدر کو ارسال کر دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کے باعث عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں، مزید کام جاری رکھنا مشکل ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پشاور سے مزید عہدیداروں کے استعفے آنے کا امکان ہے اور اختلافات عہدوں کے تقسیم پر سامنے آئے ہیں، مستعفی ہونے والے عہدیداروں کو منانے میں ضلعی قیادت مصروف ہے۔