یکے بعد دیگرے ویڈیوزلیکس ہونے کے بعد مشی خان نے ٹک ٹاکرزکو مشورہ دیدیا

tiktokers

کراچی (ویب ڈیسک) یکے بعد دیگرے خواتین ٹک ٹاکرز کی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد اداکارہ مشی خان نے لڑکیوں بالخصوص ٹک ٹاکرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی ذاتی اور انتہائی خاص ویڈیوز اور تصاویر کسی بھی صورت میں اپنے مرد ساتھیوں کو نہ بھیجیں۔

مشی خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ کچھ عرصے سے ملک میں عجیب سا ٹرینڈ چل پڑا ہے، کسی نہ کسی لڑکی، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا سٹار کی نامناسب ویڈیو لیک ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل ایک ٹک ٹاکر لڑکی کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اور اب گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکرز کی انتہائی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی ہیں جو کہ افسوس ناک ہے۔

مشی خان نے ویڈیوز کے لیک ہونے کے ٹرینڈ کو غلط قرار دیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) اور دوسرے حکومتی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایسی ویڈیوز وائرل ہونے کے خلاف سخت ایکشن لیں۔اداکارہ نے لڑکیوں، خواتین اور ٹک ٹاکرز کو مشورہ دیا کہ زمانہ بہت خراب ہے، وہ کسی بھی صورت میں کسی کی فرمائش پر اپنی ذاتی ویڈیوز، معلومات اور تصاویر کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو ہونے والے شوہر کے ساتھ بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر شیئر نہیں کرنی چاہئیں، انہیں اپنے کسی ساتھی کو خوش کرنے کے لیے ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہئیں۔

مشی خان کے مطابق ایسی ویڈیوز اور تصاویر کے بعد لڑکے لڑکیوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور لڑکیاں خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتی ہیں، اس لیے ایسا قدم نہ اٹھائیں۔اداکارہ نے ٹک ٹاکرز کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنے ساتھی اور یہاں تک کے اپنے شوہر کو بھی ایسی ویڈیوز اور تصاویر نہ بھیجیں، اپنی ذات اور پرائیویسی کا خیال رکھیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے