بشریٰ بی بی عملی سیاست میں متحرک، پارٹی میں اختلافات کا نوٹس، ہدایات جاری کردیں

imran khan wife

پشاور (ویب ڈیسک) سابق خاتون اول اور بانی چیئرمین  عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےپاکستان تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لیتے ہوئے عہدیداروں اور کارکنان کو احتجاج پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کردی۔

کارکنان سے خطاب میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ یہ وقت پارٹی میں اختلاف یا دھڑے بندی کا نہیں ہے، اختلافات سے پارٹی اورعمران خان کے مشن کو نقصان پہنچے گا، تمام پارٹی عہدیدار اور کارکنان اختلافات کی بجائے احتجاج پر توجہ دیں۔

 خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے 24نومبر کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے ، احتجاج کی کال کے بعد سے پارٹی میں اختلافات کی خبریں سامنے آرہی ہیں جن کا اثر احتجاج پر بھی پڑ سکتا ہے جبکہ کئی عہدیداران مستعفی بھی ہوچکے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے