چچا وزیراعظم پاکستان، بہن وزیراعلیٰ پنجاب، حسن نواز کوعدالت نے دیوالیہ قرار دیدیا

Hassan Nawaz

لندن (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے  قائد  اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو لندن ہائیکورٹ نے دیوالیہ قرار دے دیا۔یاد رہے کہ نوازشریف کے بھائی شہباز شریف پاکستان کے وزیراعظم اور بیٹی مریم نواز پنجاب کی وزیراعلیٰ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نوازکوبرطانوی حکومت کے ٹیکس، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ٹیکس کیس میں دیوالیہ قراردیاگیا۔ہائیکورٹ کے مطابق حسن نواز کو سال 2023 کے کیس نمبر 694 کے کیس میں دیوالیہ قراردیا گیا ہے۔حسن نواز سے متعلق کیس 25اگست 2023 کو فائل کیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے