دوست نے دوست کی جان لے لی
کراچی (ویب ڈیسک)کورنگی 3 نمبر میں دوست نے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ مقتول سفیان کا اپنے دوست شاہزیب سے جھگڑا ہوا تھا، مقتول اپنے دوست کے ساتھ اس کے گھر پر بیٹھا تھا۔ جھگڑے کے دوران شاہزیب نے سفیان کو گولی مار دی، واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے، اس کو تلاش کر رہے ہیں۔
مقتول کے پڑوسی شکیل نے کورنگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے پانچ چھ لڑکے بیٹھ کر نشہ کر رہےتھے، مقتول سفیان بھی وہاں موجود تھا۔
شکیل نے بتایا کہ شاہزیب نے سفیان کو 2 گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا، شاہزیب پولیس میں نیا بھرتی ہوا تھا۔